ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بی جے پی سیاسی بدعنوانی میں ملوث ہے:اکھلیش یادو

بی جے پی سیاسی بدعنوانی میں ملوث ہے:اکھلیش یادو

Sat, 29 Jul 2017 20:23:48    S.O. News Service

لکھنو،29جولائی(آئی این ایس انڈیا): بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے لکھنؤ دورے سے پہلے ایس پی کے 2ایم ایل سی بکل نواب اور یشونت سنگھ کے پارٹی سے استعفی دینے پر یوپی میں سیاسی الزام تراشیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو لکھنؤ میں کہا کہ بی جے پی والے بہار سے لے کر یوپی تک سیاسی بدعنوانی کرنے میں مصروف ہیں۔اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی کو بتائیں گے کہ آخر توڑ پھوڑ کی ضرورت کیوں پڑی،ہمارے ممبران اسمبلی کو لالچ دے کر استعفی دلوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے بہار سے لے کر یوپی تک سیاسی بدعنوانی میں ملوث ہیں،عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے،بکل نواب پر اکھلیش نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک عید پر ہی سیوئی کھلائی تھی،پھر ایسا کیا ہوا کہ استعفی دینا پڑا،اگر وہ ابھی تک کہیں قید نہ ہو گئے ہوں تو میں ان سے ایک بار بات کروں گا۔دراصل اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ صوبے کے اقتدار میں قابض بی جے پی کو اپنی کابینہ کے کئی چہروں کو قانون ساز کونسل میں بھیجنا ہے۔
 


Share: